شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کو 5895 دن مکمل ہوگئے۔
ترجمان نے کہا صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار شےمرید رشید بلوچ احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی، اور احتجاج میں حصہ لیا۔
ترجمان نے آخر میں کہا شےمرید رشید نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جن پر الزام ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر بند کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرے۔


