تربت جھل مگسی(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ آپسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی جان بحق دوسرا بھائی زخمی ، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شیر جان ولد کچکول ساکن کولواہ بلور حال آسکانی آپسر جان بحق ہوگئے جبکہ ان کا بھائی عالم ولد کچکول زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
دوسری جانب جھل مگسی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،تفصیلات کے مطابق سب تحصیل میرپور، یونین کونسل شکارپور، گوٹھ میروں کے قریب ایک ویران علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش کو سنسان مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی، اور تفتیش جاری ہے
دریں اثناء روجھان جمالی کے قریب جھٹ پٹ سے اوستہ محمد آنے والی وین کے چھت سے ایک نوجوان گر کر ھلاک ہو گیا۔


