یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ راج دادو کی جانب سے زبان و ثقافت کی بقاء کے...

بلوچ راج دادو کی جانب سے زبان و ثقافت کی بقاء کے لیے سنگِ میل قدم

سندھ(ہمگام نیوز) سندھ میں بلوچی زبان کی بقا اور فروغ کے سفر میں آج ایک نئی تاریخ رقم ہوئی بلوچ راج دادو کی کاوشوں سے گاؤں محمد قاسم رودنانی میں پہلا ابتدائی تعلیمی زون قائم کر دیا گیا ہے۔ اس زون کا مقصد بچوں کو ان کی مادری زبان، بلوچی، کی بنیادی تعلیم دینا اور ان میں اپنی تہذیبی شناخت کا شعور بیدار کرنا ہے

اس تعلیمی مرکز میں استاد عبدالحفیظ رودنانی بچوں کو نہ صرف بلوچی زبان سکھائیں گے بلکہ انہیں اپنے ادبی ورثے، لوک دانش، اور روایتی اقدار سے بھی روشناس کرائیں گے۔
یہ اقدام صرف تعلیمی نہیں، بلکہ قومی و ثقافتی بیداری کا ایک روشن چراغ ہے، جو آئندہ نسلوں کو اپنی جڑوں سے جوڑے رکھے گا۔

زبان زندہ ہے قوم زندہ ہے
بلوچی زبان کی روشنی، اب سندھ کے دیہاتوں میں بھی جگمگائے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز