کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان میں سال2016 کے ماہ جنوری میں خودکش حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک 19 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو ئے تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آمد کیساتھ ہی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوا 6 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب مسلح افراد نے 2 پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جبکہ8 جنوری کو مسجد کے باہر ڈیوٹی پر مامور2 پولیس اہلکاروں کومسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ گزشتہ روز سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع حفاظتی ٹیکہ جات کے سینٹر کے باہر خودکش حملے میں 13 پولیس جبکہ1 ایف سی اہلکار شہد ہوئے اور اب تک ماہ جنوری کے 13 دنوں کے دوران 19 اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے ۔


