تربت (ہمگام نیوز) ہوشاپ کے رہائشی 12سالہ ماہ دیم اور زعفران کے خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ ہماری فیملی سے کوئی خاتون لاپتہ نہیں ہوا ہے سوشل میڈیا میں اس حوالے سے غلط خبر شائع کیا گیا ہے، البتہ گزشتہ روز کے واقعہ میں ذعفران پاﺅں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جسے پاکستانی فورسز نے خاندان کے مردوں کے ساتھ لیجا کر فرسٹ ایڈ کی سہولت کی فراہم کی تھی جس کے بعد اسے واپس گھر لائے ۔ انہوں نے مذیدکہاکہ ہم بلوچ ہیں اور ہمارا خاندان سوشل میڈیا میں ہونے والی غلط خبروں سے سخت پریشان ہے لہذا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے فیملی سے خواتین کے اغواءکے معاملے میں غلط بیانی سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ ماہ دیم ایک 12سالہ لڑکی ہے اس روز فائرنگ کے سبب وہ گھبرا کر تھوڑی دیر کے لیئے بچھڑ گئی اسے کسی نے اغواءیا لاپتہ نہیں کیا تھا وہ بھی اس وقت صحیع سلامت گھر میں موجود ہیں ۔


