کوئٹہ (ہمگام نیوز ) پاکستانی فورسز نے ضلع کوہلو میں کالعدم تنظیم کے کارکن کو پنا ہ دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان میں گزشتہ شب بارودی سرنگ پھٹنے سے کالعد م تنظیم کا کارکن نجیب للہ زخمی ہوگیا تھا جس پر اس کو ایک شخص جو مقامی ہے ڈرائیور جمعہ خان نے اپنے گھر میں پناہ دی اور اسکو طبی امداد بھی فراہم کرنے کی پاداش میں پاکستانی فورسز نے جمعہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور ڈرائیور جمعہ خان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاہم کالعد م تنظیم کا کارکن نجیب اللہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا۔


