شیرانی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شیرانی میں قابض پاکستانی فورسز نے7 افراد کو قتل کردیا ۔
قابض پاکستانی فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کےعلاقہ شیرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرکے سات افراد کو قتل کردیا ہے ۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے بھی مذکورہ علاقہ میں 8 افراد کو ھلاک کرنے دعوی کیاتھا ۔مگر انکی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی تھی۔


