یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںسچل گوٹھ کراچی سے بلوچ سیاسی کارکن لالا سرمد میراٹی بلوچ جبراً...

سچل گوٹھ کراچی سے بلوچ سیاسی کارکن لالا سرمد میراٹی بلوچ جبراً لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) آج رات قریباً 3 بجے کے وقت کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے معروف بلوچ سیاسی کارکن لالا سرمد میراٹی بلوچ کو مسلح افراد زبردستی اُن کے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، متعدد نقاب پوش افراد رات کی تاریکی میں ایک گاڑی میں سوار ہو کر سرمد میراٹی بلوچ کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقہ مکینوں اور سماجی کارکنوں نے اس واقعے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لالا سرمد میراٹی بلوچ ایک پرامن سیاسی کارکن ہیں جو بلوچ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ لالا سرمد میراٹی بلوچ کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز