یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںپشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد

پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چھ لاشیں برآمد

پشاور/ڈیرہ اسماعیل خان (ہمگام نیوز ) خیبر پختونخوا میں پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت پشاور سمیت دو اضلاع سے چھ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پشاور کی پولیس کے مطابق چار افراد کی لاشیں منگل کی صبح تھانہ ریگی کی حدود سے ملی ہیں۔ تاحال لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ملی ۔ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے بھی یارک کے علاقے سے دو لاشیں ملنے کی تصدیق کی ۔مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ دو افراد کی لاشیں سرکنڈوں کے جھنڈ میں پڑی پائی گئی ہیں۔اہلکار کا کہنا تھا کہ اس اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی خیبر پختونخوا میں لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز