سوراب ( ہمگام نیوز )
مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوراب آرچنو سے اغواء ہونے والے نوجوان عطا اللہ مینگل کے والدہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ ان کا بیٹا عطاء اللہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہو سکا ہے ۔ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود سوراب انتظامیہ مغوی کو بازیاب کرانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ، ڈی سی سوراب طفل تسلیاں دینے میں مگن ہیں ، لواحقین کہنا ہے کہ مغوی کو ایوب سناڑی اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کیا تھا، جن کے نام مقدمے میں درج ہیں، اس کے باوجود ملزمان علاقے میں آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈی سی سوراب کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث مغوی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عطا اللہ مینگل کی والدہ نے حکومت ،انسانی حقوق کے تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مغوی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


