ڈیرہ غازیخان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازیخان میں قابض پاکستانی فورس سی ٹی ڈی نے 2 نومبر کی صبح دو گھروں پر چھاپے مار کر تین بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت جمعہ ولد پیر محمد بھارانی، داؤد ولد پیر محمد بھارانی اور حاکم علی ولد مجید بھارانی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق رونگھن کوہ سلیمان سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ داؤد بھارانی اور حاکم علی بھارانی غازی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جبکہ تیسرا نوجوان جمعہ بھارانی ان دونوں کا چچا زاد بھائی ہے۔


