Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

قلات / تربت ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق، تربت کے نواحی علاقے ہوشاپ سے نسیم ولد قادر بخش ساکن ہوشاپ نامی شخص کی لاش ملی ہے ۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

اسی طرح ضلع قلات کے علاقے محمد تاوہ سے سمیع اللّٰہ نیچاری نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ایک ویران مقام سے برآمد ہوا ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نعش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سمیع اللّٰہ نیچاری کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر خضدار کے علاقے فیروز آباد سے بھی ایک شخص کی نعش ملی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نعش کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مقتول کی شناخت کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز