تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ سے جبری لاپتہ پرائیوٹ اسکول کے استاد جبکہ سوراب روڈ حادثہ میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تربت بلیدہ میں بدھ کی شب ریکو ندی سے ملنے والے لاش کی شناخت پرائیوٹ اسکول ٹیچر ایاز بلوچ ولد محمد اکبر ساکن میناز بلیدہ کے نام سے ہوا ہے۔
خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ایاز بلوچ کو 12 نومبر 2025 کو اسکول سے گھر آتے ہوئے راستے میں مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے ناموں سے مشہور اسلحہ بردار کارندوں نے اغوا کرکےجبری لاپتہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں سوراب شال کراچی مرکزی شاہراہ، مل مدرسہ کے مقام پر ایک بھیانک حادثہ پیش آیا جس میں کوچ اور زامیاد گاڑی میں تصادم ہوا حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، شدید زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت خدا دوست ولد خدا بخش، قوم میروانی، سکنہ نال کے طور پر ہوا ہے ، حادثے کے نتیجے میں پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


