شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدالبندین: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک خاتون اپنے بھائی سمت جبری...

دالبندین: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک خاتون اپنے بھائی سمت جبری لاپتہ

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میں زبیر ولد محمد رحیم اور ان کی بہن رحیمہ بنت محمد رحیم کو حراست کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ دونوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد لواحقین اور مقامی شہریوں نے دالبندین کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ بہن بھائی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور ان کی حراست یا گمشدگی سے متعلق واضح معلومات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد خواتین کی گمشدگی کے کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں نسرینہ، ماہ جبین اور رحیمہ شامل ہیں۔

اہلخانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر دونوں بہن بھائی کسی ریاستی تحویل میں ہیں تو ان کے بارے میں قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق معلومات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز