شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبیرجنڈ جیل میں کم از کم چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے...

بیرجنڈ جیل میں کم از کم چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

بیرجنڈ(ہمگام نیوز) آج منگل 9 دسمبر 2025ء بیرجنڈ جیل میں کم از کم چار بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

 پھانسی پانے والے دو بلوچ قیدیوں کی شناخت درج ذیل ہے:

▪︎ بہزاد مزارزہی، 30 سالہ، والد کا نام نعمت اللہ، شادی شدہ، دو بچوں کے باپ، رہائش مشهد

▪︎ علی براہویی، تقریباً 36سالہ، والد کا نام حبیب، شادی شدہ، پانچ بچوں کے باپ، رہائش مشهد باقی دو بلوچ قیدیوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 رپورٹ کے مطابق:

بہزاد مزارزہی اور علی براہویی کو سال 2019 میں بیرجنڈ میں منشیات سے متعلق ایک مشترکہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور شہر کے انقلابی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

 یاد رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی سرکاری رپورٹس کے مطابق بلوچ قیدیوں کا سزائے موت پانے کا تناسب آبادی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، اور ان کے مقدمات منصفانہ ٹرائل کے بغیر چلائے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں سزائے موت کے احکام صادر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز