شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدزاپ: مسلح افراد کے حملے میں سپاہِ قدس کے کم از کم...

دزاپ: مسلح افراد کے حملے میں سپاہِ قدس کے کم از کم 6 اہلکار ہلاک و زخمی

دزاپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ (زاہدان ) لار کے علاقہ میں آج بدھ 10 دسمبر 2025 کو دوپہر ڈھائی بجے کے قریب مسلح افراد نے سپاہِ قدس ایران کے قافلے پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں کم از کم تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں لار علاقے کے آپریشنل کمانڈر بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سپاہِ قدس کا چار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لار میں اپنی کیمپ کی طرف جا رہا تھی کہ مسلح افراد نے کمانڈر والی گاڑی کو براہِ راست نشانہ بنایا۔

اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور ایرانی سیکیورٹی حکام نے بھی واقعے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز