مچھ(ہمگام نیوز) بی ایل اے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ مچھ میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کیلئے کام کرنے والے ایک مخبر منظور آحمد ولد شہباز خان بنگلزئی کو حراست میں لیا اور اعتراف جرم کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
دوران حراست تنظیم نے مخبر کا بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے قومی جرائم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر مخبروں کے نام فاش کیے۔ مخبر نے پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج سے پیسے لیکر متعدد نوجوانوں کو جبراً لاپتہ کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
مذکورہ علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں قابض فوج و ایجنسیوں کیلئے کام کرنے والے مخبروں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔


