پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور میں ایک نوجوان کو مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا ۔
مغوی نوجوان کی شناخت یاسر ولد محمد حسن کے نام سے ہوا ہے۔
مقامی عینی شاہدین کے مطابق واقعہ دن دیہاڑے چتکان بازار میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی میں سوار افراد یاسر محمد حسین کو اغوا کرکے لے گئے۔
مقامی ذرائع اس واقعے کو ایک ایسے مسلح گروہ سے جوڑ رہے ہیں جسے بلوچستان میں عمومی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔ قوم پرست حلقوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق “ڈیتھ اسکواڈ” سے مراد وہ مقامی مسلح گروہ ہیں جو ریاستی اداروں کی حمایت سے کام کرتے ہیں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ یہ حلقے الزام لگاتے ہیں کہ ایسے گروہ اغواء، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات میں دہشت خوف پھیلانے کا کردار سرکاری خفیہ ایجنسیوں اور فورسز کی ایماء پر ادا کرتے ہیں۔


