شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عالم ہوت کے
نام سے ہوئی ہے، جو ایرانشہر کے رہائشی اور شہر ابتر میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق، بدھ کی شام تقریباً رات 9 بجے نامعلوم مسلح افراد نے عالم ہوت کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز