Homeخبریںماما قدیر بلوچ انتقال کر گئے

ماما قدیر بلوچ انتقال کر گئے

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لیے طویل جدوجہد کرنے والے معروف رہنما، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں انسانی حقوق سے وابستہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماما قدیر بلوچ کی میت آریہ اسپتال میں موجود ہے، جبکہ ان کی تدفین مقبوضہ بلوچستان کے شہر سوراب میں کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماما قدیر بلوچ شدید علالت کے باوجود لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے رہے اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو مسلسل ذمہ داری اور استقامت کے ساتھ سنبھالتے رہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ جبری گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد اور متاثرہ خاندانوں کی آواز بننے میں صرف کیا۔

ماما قدیر بلوچ کی جدوجہد کو دنیا بھر میں پہچان حاصل تھی، اور وہ انسانی حقوق کے حوالے سے ایک مضبوط اور توانا آواز سمجھے جاتے تھے۔

ماما قدیر بلوچ کا انتقال بلوچستان میں انسانی حقوق کی تحریک کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز