خاش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، خاش میں کارواندر کے قریب مرکزی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ جانبحق۔
جانبحق ہونے والے شہری کی شناخت احمد گمشادزہی المعروف شہسوار کے نام سے ہوئی ہے، جو خاش کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، احمد گمشادزہی کی گاڑی اس شاہراہ پر جارہی تھی اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران انہیں متعدد گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔


