Homeخبریںزاہدان میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک نوجوان اور بچی سمیت تین...

زاہدان میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک نوجوان اور بچی سمیت تین بلوچ شہری زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان کے مشترکہ بازار کے علاقے کہ ایک کلب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ شہری زخمی ہو گئے، جن میں ایک نوجوان اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں ایک شہری کی شناخت باسط زاروزہی ولد جلال، ساکن زاہدان کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ دیگر دو زخمیوں ایک نوجوان اور ایک کمسن لڑکی، کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

رپورٹ کے مطابق، چند مسلح افراد مشترکہ بازار میں واقع ایک کلب میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے پہلے باسط زاروزہی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران وہاں موجود ایک کمسن بچی اور ایک نوجوان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز