شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت: شاپک کے رہائشی صدام ولد محراب کی گمشدگی، اہلِ خانہ کی...

تربت: شاپک کے رہائشی صدام ولد محراب کی گمشدگی، اہلِ خانہ کی تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس

تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقہ شاپک کے رہائشی صدام ولد محراب کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صدام کو 22 جولائی 2025 سے لاپتہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے صدام پیشے کے اعتبار سے گریج مکینک اور محنت کش مزدور ہیں اور ان کا کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدام ایک عام شہری ہیں جو اپنے خاندان کی کفالت کے لیے محنت مزدوری کرتے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران اہلِ خانہ نے بتایا کہ صدام کی گمشدگی کے بعد وہ متعدد بار ڈپٹی کمشنر کیچ اور دیگر متعلقہ حکام سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کرا کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز