شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبمپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون جاں بحق

بمپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون جاں بحق

بمپور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بمپور کے علاقے ریکپوت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے زمین کے تنازعے کے باعث ایک گلی میں اس گاڑی پر فائرنگ کی جس میں خاتون سوار تھیں۔ فائرنگ کے دوران گولی ان کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر ایرانشہر کے خاتم‌الانبیاء اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر بعد آئی سی یو میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت افسانہ بامری (شہلی‌بُر) کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 31 سال تھی۔ افسانہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں، اور بمپور کے علاقے ریکپوت کی رہائشی تھیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز