یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ...

جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ میں 6048ویں روز بھی جاری

شال (ہمگام نیوز) جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6048ویں روز بھی جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سماجی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

شرکاء نے جبری گمشدگیوں، بالخصوص بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی جبری گمشدگیاں معاشرتی اقدار اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے نمائندوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ پرامن انداز میں جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز