شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوھلو میں جاسوس موبائل ٹاور بم حملے میں تباہ

کوھلو میں جاسوس موبائل ٹاور بم حملے میں تباہ

کوھلو: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوھلو میں چمیری کے مقام پر قائم ایک جاسوس موبائل ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ گزشتہ روز 20 جنوری کو شام تقریباً چار بجے پیش آیا۔

زرائع کے مطابق مسلح افراد نے پہلے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذرِ آتش کیا، جس کے بعد ٹاور کو بم کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جاسوس موبائل ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز