تربت: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت، کلاتک میں آج صبح تقریباً 9 بجے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قافلے کی صورت میں نقل و حرکت اور جارحانہ پیش قدمی کی غرض سے علاقے میں آگے بڑھ رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کر ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں قابض پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم قابض ریاست کی جانب سے تاحال ہلاکتوں اور نقصانات کی تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی۔


