شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے تمپ سے لاش برآمد ہوئی...

مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے تمپ سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نعمان ولد حیدر، سکنہ مند گوک، کے طور پر ہوئی ہے۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 18 نومبر 2025 کو بلوچستان کے ضلع تربت کی تحصیل مند کے علاقے گوگ میں پاکستانی فورسز کے ادارے فرنٹیئر کور (ایف سی) نے پکنک منانے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اسماعیل بلوچ ولد جلال خان قتل ہو گئے، جبکہ ان کے دوست نعمان بلوچ ولد حیدر زخمی ہوئے۔

بعد ازاں نعمان بلوچ کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ اور اہلخانہ کو بار بار یقین دہانی کرائی گئی کہ نعمان ولد حیدر کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا جائے گا

ازاں بعد اکیس جنوری کو تمپ کے علاقے سے نعمان ولد حیدر کی لاش برآمد ہوئی جسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں قابض فوج پر ہونے والے حملوں کے بعد عقوبت خانوں میں پہلے سے بند بلوچ نوجوانوں کو نکال کر شہید کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج ہی تربت کے علاقے کاتک میں قابض فورسز پر ایک حملہ ہوا تھا جسکے بعد نعمان ولد حیدر کی لاش پھینک دیا گیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز