بندرعباس ( ہمگام نیوز) بندر عباس میں ہفتہ کی شام 10 جنوری 2026 کو ایک 21 سالہ بلوچ نوجوان بندر عباس میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی فورسز کی سر پر براہ راست گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
مقتول نوجوان کی شناخت اسماعیل قلندرزاہی (کیشانی) ولد محمد یوسف سکنہ زاہدان سے ہوا تھا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان بلوچ کو خلیج فارس کے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد چند گھنٹوں بعد اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ آکر لاش لے جائیں ۔
منتقلی کے بعد اسماعیل کی لاش کو زاہدان منتقل کیا گیا اور 12 جنوری 2026 کو شہر کے محمد رسول اللہ قبرستان میں دفن کیا گیا۔


