شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکوہلو میں جاسوس ٹاور کو تباہ اور کیچ میں فورسز پر ریموٹ...

کوہلو میں جاسوس ٹاور کو تباہ اور کیچ میں فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی کیے۔ بی ایل اے

تربت (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلو چ نے کہا ہے کہ 21 جنوری کو صبح نو بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کلاتُک میں روڈ کی تعمیر کے دوران سکیورٹی پر مامور قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مزید برآں 20 جنوری کو شام چار بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے چمیری کے مقام پر نصب ایک جاسوس ٹیلی کام ٹاور کو بم حملے میں تباہ کرکے مشینری کو نذرِ آتش کردیا۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز