گلشن (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 25 جنوری کو بلوچستان کے علاقے گلشن میں واقع سیاحان پہاڑی میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جاں بحق۔
جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت یاسین سیاحانی ولد خدابخش کے نام سے ہوئی ہے، جوکہ سراوان کے علاقے بخش مہراگان (علاقہ اسفندک) کے گاؤں امانآباد کے رہائشی تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یاسین سیاحانی واقعے کے وقت سیاحان کے علاقے اور پہاڑی راستے پر موٹر سائیکل کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ قابض ایرانی فورسز نے براہِ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی سر میں لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یاسین سیاحانی کی قتل سے چار دن قبل اسی علاقے اور اسی راستے پر ان کے قریبی رشتہ دار نادر سیاحانی، جو محض 16 سال کے نوجوان تھے، بھی قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایک ہی خاندان کے دو افراد کی قلیل مدت میں اور ایک ہی جغرافیائی علاقے میں ہلاکت نے علاقوں میں بلوچ شہریوں پر فائرنگ کے بار بار پیش آنے والے واقعات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


