جزیرہ کیش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جزیرہ کیش میں ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران 19 جنوری 2026 کو قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت حسین محبپور (محمودی) ولد کِیدی کے نام سے ہوئی ہے، جوکہ بشاگرد کے بخش گوهران کے علاقے دستگرد سورگ کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، حسین محبپور جزیرہ کیش میں مرجان اسکیلہ پر مزدور کے طور پر کام کر رہے تھے۔ 19 جنوری کی شام، جب عوامی احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلا جا رہا تھا، اسی دوران قابض ایرانی فورسز نے ان کے سینے پر براہِ راست گولی ماری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔


