شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکرمان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سی ایک بلوچ شہری جاں...

کرمان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سی ایک بلوچ شہری جاں بحق، تین زخمی ہو کر جبری طور پر لاپتہ

کرمان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کرمان کے شہر شہرِ بابک میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار بلوچ شہری نشانہ بنے، جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل 27 جنوری کو پیش آیا۔ متاثرہ افراد ایک پژو 405 گاڑی میں بلوچستان سے یزد جا رہے تھے کہ صبح تقریباً 5 بجے شہرِ بابک میں قابض ایرانی فورسز نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت مبین شہنوازی ولد سمال ساکن خاش کے طور پر کی گئی ہے،۔

زخمی اور گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت الیاس شہنوازی ولد محمدگل، ساکن خاش کے طور پر ہوئی ہے۔ دیگر دو زخمی اور گرفتار بلوچ شہریوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز