شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںحب: 17 سالہ کم عمر نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری...

حب: 17 سالہ کم عمر نوجوان قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے ایک 17 سالہ کم عمر نوجوان کو حب چوکی کے قریب مسافر بس سے اُتار کر حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت محمد حسین ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسین حب چوکی کے قریب اس وقت جبری گمشدگی کا شکار ہوا جب وہ مسافر بس کے ذریعے حب سے کراچی واپس جا رہا تھا۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی، میڈیا اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ محمد حسین کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز