کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے بلیلی سے پولیس کو چار افرد کی لاشیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کوئٹہ کے علاقے بلیلی سے پولیس کو دوران گشت چار افراد کی لاشیں ملی جنہیں قبضے میں لے کرسول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تاہم فوری طورپر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ لاشوں کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ۔