خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار گزشتہ شام 6 چھ بجے کے قریب خضدار کے شہر زیرینہ کھٹانہ میں دانش زھری نامی شخص کے گھر میں ایک مسلح شخص داخل ہوکر انکے 22 سالہ حاملہ زوجہ مسمات نمرہ بنت سعید احمد زھری کو 6 گولیاں مارکر قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔
ورثاء نے بتایا ایک نہیں بلکہ دو جان کی ایک ساتھ قتل ہوئی ہیں، انھوں نے کہا کہ نہ ہمارا کسی سے ذاتی دشمنی ہے اور نہ کسی سے جھگڑا ہوا ہے۔


