کہنوج (ہمگام نیوز) ۱۴ سالہ بلوچ لڑکی حسنا شہدوستی بندرعباس میں جاری ملک گیر احتجاج کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
ذرائع کے مطابق حسنا کا خاندان مالی مشکلات کے باعث اس کی وفات کے بعد دو ہفتوں تک لاش کی حوالگی کے لیے مانگی جانے والی ’’حقِ تیر‘‘ کی رقم ادا نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے میت کی حوالگی میں تاخیر ہوئی۔


