خضدار / تربت (ہمگام نیوز) نال کے علاقہ ہڑنبو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق دو زخمی ،مقتولین پکنک منانے کے لیئے ہڑنبو ڈیم آئے تھے ، ھلاک ہونے والے افراد کا تعلق وڈھ سے ہے، جن میں ایک ہندو تاجر بھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر صادق ہوٹل کے مقام پر لواحقین نے کراچی شال شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا۔
علاوہ ازیں تربت کے علاقہ دشت کھڈان کے قریب ہپتار ہوکین کے مقام پر تیز رفتار زمیاد نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت غلام حیدر سپاہی ساکن ڈنک دشت کے بیٹوں کے طورپر ہوا ہے۔


