شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںحب چوکی سے دازین کے رہائشی کو قابض پاکستانی فورسز نے تیسری...

حب چوکی سے دازین کے رہائشی کو قابض پاکستانی فورسز نے تیسری مرتبہ جبری لاپتہ کر دیا۔

حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 8 فروری 2026 کو دن دو بجے حب چوکی کے علاقے بلوچ کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔ لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت سہراب بلوچ ولد امین یعقوب، ساکن دازین تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سہراب بلوچ کو اس سے قبل 2017 میں بھی چار دن کے لیے جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جبکہ 2019 میں انہیں دوبارہ اغواء کیا گیا اور وہ چالیس دن بعد بازیاب ہوئے تھے۔ گزشتہ روز انہیں تیسری مرتبہ حب چوکی سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکامِ بالا اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، سہراب بلوچ کی موجودہ حراست اور مقام کے بارے میں معلومات فراہم کریں، اور ان کی فوری و بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز