نصیرآباد ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصیرآباد میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ پہلا واقعہ چھتر میں پیش آیا، جہاں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام پر اپنی بہن کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
دوسرا واقعہ ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے جھکیوں میں رہائش پذیر خانہ بدوشوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق ہو گئی جبکہ ایک مرد زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔


