کینیڈا ( ہمگام نیوز ) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقہ ٹمبلر رج میں مبینہ حملہ آور خاتون کی فائرنگ سے نو افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا مطابق مرنے والوں میں سے چھ افراد کی لاشیں ایک سکینڈری سکول سے ملیں جبکہ ساتواں شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ دو افراد کی لاشیں سکول کے قریب ایک گھر سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور کی لاش بھی سکول سے ملی۔
خبروں کے مطابق مبینہ حملہ آور خاتون ہے جس کے بھورے بال ہیں‘ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے، لیکن اس کا نام یا صنف ابھی ظاہر نہیں کی جا سکتی۔پولیس نے اس حملے میں استعمال ہونے والی بندوق اور متاثرہ افراد کی عمریں بھی ظاہر نہیں کی ہیں۔
پولیس کے مطابق سکول اور گھر میں ہونے والی اموات کے بارے میں ابھی تعلق کا واضح ہونا بھی باقی ہے۔


