ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح ایرانشہر کے علاقے محمودآباد میں قابض ایرانی فوجی قافلے پر ایک شدید حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم دو فوجی بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ’’دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ شہر کے تمام علاقوں میں سنی گئی، جس کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف میں فوجی اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
تاہم ابھی تک کسی مسلح تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


