شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلعہ عبداللہ اور جیونی میں فائرنگ کے دو واقعات میں 3 افراد...

قلعہ عبداللہ اور جیونی میں فائرنگ کے دو واقعات میں 3 افراد قتل

قلعہ عبداللہ / گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقہ قلعہ عبداللہ میں موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جبکہ گوادر جیونی میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں واقعہ کے بعد قاتل ملزمان موقع سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

اطلاع ملنے پر مقامی شہری بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں جیونی سے گوادر آتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے ھؤر شولیگ کے رہائشی کمال داد نامی ڈرائیور کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جانبحق ہوگئے ، قاتل واقعہ بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی کمال داد پر گوادر شہر کے علاقے فقیر کالونی پل کے قریب حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز