شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبلوچی زبان کے نامور شاعر و قوم دوست مجید عاجز دارِ فانی...

بلوچی زبان کے نامور شاعر و قوم دوست مجید عاجز دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

مسقط (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچی زبان کے مشہور شاعر اور بلوچ قوم دوست مجید عاجز عمان کے شہر سلالہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ مجید عاجز پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور سلالہ میں مقیم تھے، بلوچستان کے اندر بلوچ قومی حقوق و آزادی کے لئیے کام کرنے والے بسیارے ادیب، شعراء اور قلمکار ریاستی ظلم و جبر کے شکار ہوکر بلوچستان سے باہر سکونت اختیار کرنے پر مجبور کئیے جاچکے ہیں

مجید عاجز بلوچ زبان کے بلند پائے کے شاعر مانے جاتے ہیں انکے سننے اور پسند کرنے والے لوگوں تعداد ہزاروں میں ہے، مجید عاجز کے ناگہانی موت کی خبر پر ہرطرف سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے، مرحوم بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں ابھرتی ہوئی آزادی پسند سیاسی و عسکری منظر نامے پر بھی برملا اپنے خیالات کے اظہار کرتے رہے

بتایا جاتا ہے کہ مجید عاجز گزشتہ رات نیند ہی کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوت ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز