شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمستونگ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار جبری طور پر لاپتہ

مستونگ، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار جبری طور پر لاپتہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے 3 فروری 2026 کو شام تقریباً 8 بجے مستونگ کے علاقے دشت روڈ سے ایک دکاندار کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عثمان بلوچ ولد محبوب کے نام سے ہوئی ہے، جو مستونگ دشت روڈ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے 3 فروری 2026 کی شام عثمان بلوچ کو ان کی دکان سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عثمان بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز