زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں کلاتہ روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بلوچ سوخت بر شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔
مزید رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے، 24 اکتوبر 2026 کو پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والے سوختبر کی شناخت مصطفیٰ کبدانی ولد حاج ابراہیم، سکنہ زاہدان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ اپنی گاڑی میں ڈیزل لے جا رہا تھا کہ زاہدان کی کلاتہ روڈ پر اسے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے مواقع کی کمی اور سرکاری اداروں، پیٹروکیمیکل صنعت سمیت دیگر شعبوں میں مقامی بلوچ افراد کو ملازمتیں نہ ملنے کے باعث متعدد بلوچ شہری سوخت بری جیسے خطرناک پیشے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام سوختبری کو اسمگلنگ قرار دیتے ہیں، جس کے باعث ہر سال متعدد بلوچ شہری قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔ بعض واقعات میں ان کی گاڑیاں اور دیگر املاک بھی ضبط کرلی جاتی ہیں۔
بلوچستان ہیومن رائٹس ریکارڈز نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ 2025 سے لیکر ابتک کم از کم 262 سوختبر ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ان میں سے 173 افراد قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، اہلکاروں کے تعاقب کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات یا سپاہِ پاسداران کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ہلاک ہوئے، جبکہ 89 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھ
ی شامل تھے۔


