شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی علاقے شال سے 23 جنوری 2026 کو چلڈرن ہسپتال، کواری روڈ سے جبری طور پر قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی تشدد زدہ لاش کوئٹہ سے برآمد ہوئی ہے۔
برآمد ہونے والی لاش کی شناخت جنید احمد ولد علی احمد ریکی کے نام سے ہوئی ہے، جو سوراب کے علاقے کلی ہتھیاری گدر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید احمد پیشے کے لحاظ سے ایک طالب علم تھے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


