شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمجید عاجز کو سپردِ گلزمین کر دیا گیا، سینکڑوں افراد کی شرکت

مجید عاجز کو سپردِ گلزمین کر دیا گیا، سینکڑوں افراد کی شرکت

تمپ (ہمگام نیوز) بلوچی زبان کے معروف مزاحمتی شاعر مجید عاجز کو آج ان کے آبائی علاقے بالیچہ، تمپ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں ہزاروں بلوچ مرد و خواتین نے شرکت کی اور اپنے محبوب شاعر کو اشکبار آنکھوں سے الوداع کہا۔

مجید عاجز گزشتہ جمعہ کو عمان کے شہر سلالہ میں انتقال کر گئے تھے، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ وہ بلوچی زبان کے ان شعراء میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے قومی شناخت، سرزمین سے محبت اور مزاحمت کے جذبات کو اجاگر کیا۔

ان کی شاعری میں وطن کی محبت اور جدائی کا کرب نمایاں تھا۔ جلاوطنی کے ایام میں بھی وہ اپنی سرزمین کے درد کو دل میں بسائے رکھے رہے اور اسی احساس کو اپنی نظموں اور غزلوں کا اشعار میں سمویا۔

مجید عاجز کی ادبی خدمات اور قومی شعور کے فروغ میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ صرف ایک شاعر نہیں بلکہ قومی احساس کے ترجمان تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز