تفتان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تفتان بازار میں قائم گیس باؤزر اور اس کے قریب واقع گیس پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک گیس ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد بلند شعلوں نے اطراف کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


