شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںڈاکٹر منان بلوچ کا قتل قابل مذمت ہے ۔ ماما قدیر بلوچ

ڈاکٹر منان بلوچ کا قتل قابل مذمت ہے ۔ ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ( ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئر پرسن ماما قدیر بلوچ نے ڈاکٹرمنان بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکنوں اور عام بلوچوں کا ایک ختم نہ ہونے ولاسلسلہ جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منان بلوچ ایک سیاسی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں،جن کے کئی پریس کانفرنس اور پریس بریفنگ میں میں بذات خود پریس کلب میں موجود رہاہوں جہاں بلوچ خواتین نے ان کی پریس کانفرنسز پڑھی ہیں مگر اُس وقت کسی صحافی یا حکومتی ادارے نے نہیں کہا ہے کہ ڈاکٹر منان دہشت گرد ہیں آج سرفراز بگٹی اپنی وزارت کو بچانے اور مراعات حاصل کرنے کیلئے تمام بلوچی، اسلامی روایات و بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈال کر جھوٹ کے سہارے تمام بلوچوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں موجود ڈاکٹر منان بلوچ کی تصاویر سے ہی واقعہ کی نوعیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جہاں ان کی میت ایک گھرمیں بکھرے قالین و تکیہ کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو امریکی اختیار داروں اور انسانی حقوق کے اداروں کے سامنے پیش کیا جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز